ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیائے صحافت کا ایک اور درخشاں باب بند، عمران اسلم انتقال کر گئے

دنیائے صحافت کا ایک اور درخشاں باب بند، عمران اسلم انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنگ اور جیو گروپ کے صدر  عمران اسلم انتقال کر گئے۔

عمران اسلم کئی روزسے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ عمران اسلم 1952 کو بھارت کے شہر مدراس میں پیدا ہوئے اور انہوں نے عمران اسلم نے 70کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔ عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بہت ہی شاندار رہا، وہ جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور جیونیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سپر بھی عمران اسلم کی رہنمائی میں ہی لانچ ہوئے۔

عمران اسلم پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی رہے، عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔

انہوں نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔

Ansa Awais

Content Writer