گلشن راوی، بینک سے پیسے نکلوا نے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Lahore
کیپشن: Robber
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)گلشن راوی میں بینک سے پیسے نکلوا کر آنے والے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا ،مسلح ڈاکو شہری حسیب سے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق گلشن راوی ای بلاک میں حسیب نامی شہری بینک الحبیب سے تین لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر نکلا تو ڈاکووں نے اسے لوٹ لیا۔ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈکیتی کر کے فرار ہوئے ۔

متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکو اسکا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے،پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر اندراج مقدمہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔