ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار! اومی کرون ویرئینٹ پڑوس میں پہنچ گیا

Omicron Variant
کیپشن: Omicron Variant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اومی کرون ویرئینٹ بھارت پہنچ گیا، ریاست کرناٹکا میں دومریضوں کی شناخت ، ایک جنوبی افریقا سے حال ہی میں واپس آیا تھا۔
بھارتی وزارت صحت کے حکام نے ریاست کرناٹکا میں اومی کرون ویرئینٹ کے دو مریضوں کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جنوبی افریقا سے آنیوالا ایک 66 سالہ بھارتی شہری  اور دوسرا مریض ایک 46 سالہ بھارتی ہے جو کبھی ملک سے باہر نہیں گیا۔

دونوں مریضوں میں مرض کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ ایک مریض مکمل طور پر ویکسین یافتہ تھا جبکہ دوسرے کو بھی ویکسین کی ایک خورا ک لگ چکی تھی۔ 
بھارتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں  سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا پتہ چلا لیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ اس وقت اومی کرون کے 70 فیصد سے زائد کیسز یورپ میں ہیں۔ جرمنی میں 75 ہزار، برطانیہ 47 ہزار اور  فرانس میں 50 ہزار کیسز ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر