ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

Pakistan vs West Indies
کیپشن: Pakistan vs West Indies
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 

 سلیکٹرز نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔ تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز،محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی قومی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل۔افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد رضوان بھی ون ڈے  اسکواڈ کا حصہ ہیں۔محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں ماہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر