نوجوان کھلاڑیوں نے اوپن ٹرائلز کو بہترین کاوش قرار دے دیا

 نوجوان کھلاڑیوں نے اوپن ٹرائلز کو بہترین کاوش قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حافظ شہباز علی: پنجاب انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز میں چار سوکھلاڑیوں نے حصہ لیا، نوجوان کھلاڑیوں نے اوپن ٹرائلز کو بہترین کاوش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایل سی سی اے گراونڈ میں سجا انڈر 16 ٹرائلزکا میلہ، لاہور اور گرد ونواح کے ساڑھے چار سو کے لگ بھگ نوجوان کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی،  نوجوان کرکٹرزنے اپنے پسندیدہ سٹار کھلاڑیوں کی طرح مستقبل میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم کا اظہار کیا ۔

نوجوان فاسٹ باولر نے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کو اپنا فیورٹ قراردیتے ہوئے مستقبل میں ان جیسا کرکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا
قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر اور کوچ محمد اشرف نےٹرائلز کی نگرانی کررہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer