نواز شریف ،آصف زرداری پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا دیکھا:عمران خان

نواز شریف ،آصف زرداری پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا دیکھا:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :وزیراعظم عمران  خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو 40 سال سے جانتا ہوں، دونوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوتے دیکھا۔کورونا پھیل رہا ہے اور اپوزیشن  حرام کا پیسہ بچانے کیلئے جلسےکررہی ہے۔

  

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا   گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ اراکین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا انٹرویو جھوٹ کا پلندہ ہے۔  ہارڈٹاک انٹرویو میں اسحاق ڈار کی شکل دیکھنے والی تھی،کل ساری دنیا نے اسحاق ڈار کو جھوٹ بولتےدیکھا ہےْ ایسا لگ رہا تھا دل کا مسئلہ نہیں بھی ہے تو ہارٹ اٹیک آ جانا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو احساس پروگرام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے صحت کارڈ لے کر آ رہے ہیں، 10 لاکھ روپے تک لوگ کسی بھی ہسپتال میں فری علاج کرا سکیں گے۔ دنیا کے سب سے بہترین نظام سیلف گورننس کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، مدینہ کی ریاست میں پہلی ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا تھا، ہماری ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا ہے، گلگت بلتستان میں احساس پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے، بدقسمتی سےکورونا کی وجہ سے زیادہ سیاح نہیں آسکے، لوگوں کو اپنے گھروں کےساتھ گیسٹ روم بنانے کے لیے سستےقرضے دیں گے۔ قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، ہماری ترجیح ہے گلگت بلتستان کو پہلا سیاحتی حب بنائیں، گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں پانی سے بجلی بنانے کے بہت سے مقامات ہیں، پانی سے بجلی بنانے کیلئے 6 بڑے سٹیشن بنائیں گے، گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون قائم کریں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer