سٹی 42: عمران اشرف اور زارا شیخ کا ’’ رقص بسمل ‘‘دھوم مچانے کو تیار ،ٹیزر جاری کردئیے گئے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ نے بڑی اسکرین پر اداکاری کے بعد اب ڈراما انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔اداکارہ زارا شیخ، ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے ڈرامے 'رقصِ بسمل' سے ٹی وی اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں، جو جلد نشر ہوگا۔رقصِ بسمل نہ صرف زارا شیخ کا پہلا ڈراما ہے بلکہ 5 سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار وجاہت رؤف کا بھی پہلا ٹی وی پروجیکٹ ہے۔اداکارہ زارا شیخ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شوٹنگ کے پہلے روز کی تصویر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر جاری تصویر میں زارا شیخ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں زارا شیخ نے لکھا کہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے 'رقصِ بسمل' کے شوٹ کا پہلا دن۔اسی پوسٹ میں انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تاہم وہ اپنے پہلے ڈرامے میں کیسا کردار ادا کرنے جارہی ہیں اس حوالے سے زارا شیخ نے اپنی پوسٹ میں کچھ نہیں بتایا۔
' رقص بسمل' ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈرامے میں دونوں مرکزی اداکاروں کی پہلی جھلک بھی جاری کی جاچکی ہے۔تاہم یہ ڈراما کب نشر ہوگا، اس حوالے سے ہدایت کار وجاہت رؤف کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل زارا شیخ گزشتہ برس اداکاری سے طویل وقفے کے بعد رومانوی کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔