کرکٹر رضا حسن نے معافی مانگ لی

کرکٹر رضا حسن نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کرکٹر رضا حسن نے رواں ڈومیسٹک سیزن میں بائیو سیکور ببل کے دوران کووڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی ہے۔

  

 تفصیلات کے مطابق رضا حسن ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور وہ میڈیکل ٹیم اور شعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے تھے۔پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کو گھر بھیج دیا اور فیصلے کے مطابق وہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔رضا حسن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے معافی مانگتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

 کرکٹر نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں، خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔

 رضا حسن نے کہا کہ ماضی میں بھی مجھ سے غلطیاں ہوئیں، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گیا، میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میں کوچز کھلاڑیوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ہوٹل میں بائیو سیکور ببل کو توڑا۔

یاد رہے  نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تیسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج آگئے ۔چھٹے روز لیے جانے والے 46 ممبران کے ٹیسٹ میں سے 42 ممبران کے کووڈ 19 کے نتائج منفی آئے ہیں۔ نیوزی لینڈ محکمہ صحت کے مطابق 3 کے نتائج مشتبہ طور پر ہسٹورک ہیں جب کہ ایک ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فی الحال ٹریننگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer