ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یقعوب شیخ نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

نئے چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یقعوب شیخ نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: نئے چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یقعوب شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، چیئرمین حامد یعقوب شیخ سے سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی ملاقات، پنجاب میں جاری ترقیاتی بجٹ بارے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بطورچیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یقعوب شیخ نے ممبرز، چیف اکانومسٹ، سینئرچیف، پلاننگ آفیسر سمیت دیگرافسران و ملازمین سے بھی ملاقات کی، ملازمین و افسران نے نومنتخب چیئرمین کواپنے ڈیوٹی فرائض سے متعلق بریفنگ دی۔ حامد یعقوب شیخ اس سے قبل بطور چیف اکانومسٹ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری لائیوسٹاک اورسپیشل سیکرٹری فنانس کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

قبل ازیں حامد یعقوب شیخ مختلف فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی بھی قیادت کرچکے ہیں۔ وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسزسے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 25 سال سے پبلک و ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے انتظامی عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔ انھوں نے برطانیہ سے ڈویلپمنٹ اسٹڈیزمیں تعلیم حاصل کی۔

Shazia Bashir

Content Writer