ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا ڈویژن میں قائم پولنگ سٹیشنز کا دورہ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا ڈویژن میں قائم پولنگ سٹیشنز کا دورہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ڈویژن میں قائم پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سکیورٹی کے حوالے سے اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق ایس پی اسد علی نے سکیورٹی کے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر افسران وجوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ 

ایس پی اسد علی نے سٹیڈیم کی سکیورٹی پر لگے کیمروں کو بھی چیک کیا۔ ایس پی اسد علی نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔