ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں پراسرار گیس نما بدبو سے شہری پریشان

شہرِ قائد میں پراسرار گیس نما بدبو سے شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں پراسرار گیس نما بدبو سے شہری پریشان ہو گئے۔ 

شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بدبو کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔مختلف علاقوں جیسے طارق روڈ، محمود آباد، شارع فیصل اور جوہر کے علاقوں میں گیس جیسی بدبو محسوس کی جا رہی ہے۔ 

بدبو گیس کی ہے یا کسی اور چیز کی، اس کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ پراسرار بدبو سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بدبو کے باعث متعدد شہریوں نے سانس لینے میں دشواری کی شکایات بھی کیں۔ 

  پراسرار بدبو کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شہریوں نے فوری تحقیقات اور مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کر دیا۔