ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شام 5 بجے کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے: محکمہ موسمیات

شام 5 بجے کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں موسم کے تیور بدلنے لگے، کبھی تیز دھوپ تو کبھی بادلوں کا سایہ منڈلانے لگا، تاہم شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، درجہ حرارت28سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ، رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اے کیو آئی 94 فیصد ریکارڈ، فضائی آلودگی کی صورتحال معتدل سطح پر برقرار ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ شام 5بجے کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے، بادل چھانے اور موسم کے تیور بدلنے کا امکان ہے ۔