ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروجیئن کلب یووک لین کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ بیٹر فیوچر کی جانب سے دونوں ہاف میں ایک، ایک گول ہوئے، ٹیم کی جانب سے ایک گول احمد علی اور دوسرا گول اویس نے اسکور کیا۔

واضح رہے کہ ناروے کپ میں انڈر 15 ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بیٹر فیوچر کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ فاتح ٹیم نے ہر میچ میں حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔