ویب ڈیسک: پاکستان نے کھیل کے ایک اور بین الاقوامی محاذ پر بھارت کو شکست دے دی، خالد محمود بھاری ووٹوں سے ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب ہو گئے۔
بنکاک میں ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات منعقد ہوئے جہاں ساؤتھ ایشیا ریجن کی نمائندگی کے لیے پاکستان اور بھارت کے اُمیدوار آمنے سامنے آئے۔
الیکشن میں پاکستان کے محمد خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود کو 18 ووٹ ملے اور اجے سنگھ صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے۔
انتخابات میں شریک ممبران نے بھارت کی بجائے پاکستان کے امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا جس کے بعد محمد خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن گئے۔