ویب ڈیسک: 9 مئی کے واقعات سے جڑے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو بری کر دیا اور ان کی بریت کی اہم وجہ ان کا ایک فلمی تقریب میں شریک ہونا بنی۔
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو اور دیگر 88 افراد کو بری کر دیا جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
فواد چوہدری کی بریت کے حق میں اہم شواہد فلم منی بیک گارنٹی کے پریمئر سے ملے۔عدالت کو بتایا گیا کہ فواد چوہدری 9 مئی کو لاہور میں فلم کے پریمئر میں شریک تھے جس کی تصدیق فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے عدالت میں کی۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ باقی افراد توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان اور ہنگامہ آرائی میں ملوث پائے گئے جنہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔