ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکاح سے قبل تھیلیسمیا کاٹیسٹ لازم، پنجاب اسمبلی میں بل کامسودہ جمع

 نکاح سے قبل تھیلیسمیا کاٹیسٹ لازم، پنجاب اسمبلی میں بل کامسودہ جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد : تھیلیسیمیا کے بڑھتے مرض کے تدارک کیلئے لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ متحرک ہوگئیں ۔انہوں نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ و روک تھام کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل کا مسودہ جمع کرادیاگیا ۔
حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز ایڈووکیٹ نے تھیلیسیمیا ایکٹ کا مسودہ جمع کروایا۔بل کا مقصد سوسائٹی میں تھیلی سیمیا کی بڑھتی ہوئی بیماری کو روکنے سے متعلق قانون سازی کرنا ہے۔

بل کے تحت ہر شادی کرنیو الے جوڑے کو نکاح سے قبل تھیلیسیمیا بلڈ ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔نکاح رجسٹرار بنا تھیلیسیمیا ٹیسٹ رپورٹ کے نکاح رجسٹرڈ نہیں کر سکے گا۔اس بل کا اطلاق مسلم میرج ایکٹ اور کرسچئین میرج ایکٹ سمیت دیگر اقلیتوں کی میرج رجسٹریشن پر بھی لاگو ہوگا