مصباح الحق کی سربراہی میں پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل  

Cricket technical committee,formed,Misbah ul haq,City42
کیپشن: misbah ul haq,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی، مصباح الحق کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ 

 مذکورہ کمیٹی میں سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کمیٹی کرکٹ سے متعلقہ امور پر تجاویز دے گی۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیشنل سلیکشن کمیٹی، نیشنل ٹیم کوچز اور سینٹرل اور ڈومیسٹک کانٹریکٹس پر بھی تجاویز دے گی۔ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو رپورٹ کرے گی جبکہ کمیٹی مزید ایکسپرٹس کو بھی مدعو کرسکے گی۔

 اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، انضمام الحق اور محمد حفیظ کو کرکٹ کی بہتری کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ کرکٹرز بہتری کیلئے آگے آئے ہیں۔

 ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیں فول پروف بنانا ہے۔ سربراہ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ایسے لوگ شامل ہیں جن کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ یہ ایک چیلنجنگ اسائنمنٹ ہے۔