روزانہ علی: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہوائیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ،مردان، صوابی ، سوات، دیر،کرم، کوہستان، کوہاٹ، نو شہرہ لل اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، حافظہ آباد، خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔