پنجاب پولیس کی وردی اعلیٰ افسران کےلئےدرد سر بن گئی

 پنجاب پولیس کی وردی اعلیٰ افسران کےلئےدرد سر بن گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب پولیس کی وردی اعلیٰ افسران کےلئےدرد سر بن گئی۔3لاکھ سے زائد یونیفارمز خریدنے کےلئے فنڈز ناہونے کے برابر۔ملازمین کو2 ،2 وردیاں فراہم کرنے کے لئے مزید 2ارب کے فنڈز کی سمری بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی 2لاکھ سےزائد فورس کی وردی خریداری کےلئے فنڈز نہ ہونےکے برابر ہیں۔فنڈز ناکافی ہونے کی وجہ سے گزشتہ مالی سال میں دو سال بعد ایک ایک وردی خریدی گئی۔پولیس حکام کاکہنا ہے رواں سال وردیوں کی خریداری کی پری کوالیفکیشن کےلئے کمپنیز کومطلع کردیا گیا۔رواں سال وردیوں کی خریداری کےلئے ابتک 40کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے ریٹ کے مطابق بھی صرف 80ہزارکے قریب وردیاں خریدی جاسکتی ہے۔گزشتہ مالی سال میں 45سوکے قریب پریونیفارم خریدے گئے۔ جبکہ رواں مالی سال میں مہنگائی کے باعث وردیوں کی خریداری میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ مہنگائی کے دور میں پولیس اہلکار اپنی جیب سے یونیفارم خرید کر استعمال کررہے ہیں۔