یوم آزادی کی تیاریاں شروع، بازار  سبز پرچم اور جھنڈیوں سے بھر گئے

یوم آزادی کی تیاریاں شروع، بازار  سبز پرچم اور جھنڈیوں سے بھر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور شہر  میں یوم آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، بازار  سبز پرچم اور جھنڈیوں سے بھر گئے۔ 

14 اگست کے قریب آتے ہی یوم آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں، شہر کے بازار سبز پرچم اور جھنڈیوں سے بھر گئے، جنہیں خریدنے کے لیے بازاروں میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ بچے اپنی من پسند کی چیزیں حاصل کر کے انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ آزادی کادن سب کیلئے اہم ہے، پاکستان کو بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔