میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنزکی میڈیا کوریج پر فیس عائد

میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنزکی میڈیا کوریج پر فیس عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ میڈیا کوریج کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا، اورنج لائن کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹگریاں بنادی گئیں۔کیٹگری اے میں 8 اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہوگی، کیٹیگری بی میں شامل 10 اسٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی، میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer