نہار منہ پانی پینے کے  حیران کن فوائد

نہار منہ پانی،حیران کن فوائد،میٹابولزم،ناشتہ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نہار منہ پانی پینے کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی نہار منہ پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں۔

ہر بالغ انسان کو دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے ،طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے  لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے۔ 
 روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس پانی پینا معمول بنا لیا جائے تو سارا دن چاق و چوبند اور متحرک گزرتا ہے۔

نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔

نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے کے کُچھ ہی دنوں بعد احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے  کہ طبیعت ہلکی پھلکی اور جسم زیادہ چاک و چوبند ہو گیا ہے۔

نہار مُنہ نیم گرم پانی میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت نہیں پڑتی۔

  ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلا پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے پانی پینا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں بدن میں سستی اور کم توانائی کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے، پانی جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرتا ہے  اور  موڈ اچھا کرتا ہے، نیند کے بعد بدن میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور نہارمنہ پانی پینے سے انسان دن بھر تروتازہ، متحرک اور تندرست رہتا ہے۔

رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔