پرینکا چوپڑا کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

priyanka chopra
کیپشن: priyanka chopra
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پرینکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ یوکرینی مہاجرین سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور یونیسیف کی صدر پرینکا چوپڑا نے یوکرین کی مہاجر خواتین  جنہیں ان کے ملک سے زبردستی نکال دیا گیا تھا ان سب خواتین سے ملاقات کی اور  ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینکا یو کرینی بچوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں ۔

ویڈیو میں اداکا رہ کو ایک خاتون کے ساتھ بات کرتے ہوئے   دیکھا جا سکتا ہے ، پرینکا  اس وقت جذباتی ہو گئی جب مہاجر خاتون نے انہیں یہ بتایا کے ان کے ْخاندان کا ایک رکن پولینڈ میں ان کے ساتھ نہیں آسکا ۔   

View this post on Instagram

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)