لندن میوزیم نازیہ حسن کے گانے سے گونج اٹھا

Nazia Hassan
کیپشن: Nazia Hassan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برصغیر کی مشہور سنگر نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے لندن کے میوزیم میں دھوم مچا دی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر  لندن کے ’دی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم‘ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ میوزیم میں ایک ایونٹ کے دوران موجود ڈی جے پاکستان کی مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ لگا دیتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

سوشل میڈیا پر لندن کے ’دی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم‘ سے وائرل ہونے والی ان ویڈیوز کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور گلوکارہ کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم میں نازیہ حسن کا گانا چلائے جانے پر ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’آج گلوکارہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے‘۔