علیزے شاہ کا نامناسب لباس میں ڈانس، ویڈیو وائرل

علیزے شاہ کا نامناسب لباس میں ڈانس، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں، اداکارہ کی ایک اور گانے کی ویڈیو سامنےآئی جس میں نامناسب لباس پہنے وہ ڈانس کررہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید غصے کا اظہار کرتے اداکارہ پر کڑی تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں، اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی ویڈیو میں ڈانس کرتے نامناسب لباس پہنا ہوا ہے،ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ ویڈیوحال ہی میں نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں شرکت کی ہے جس میں انہوں نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر برس پڑے اور ان پر شدید تنقید کی جاتی رہی۔اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بے نیاز اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتی رہتی ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے ٹائٹ پینٹ اور بلیک شرٹ پہن رکھی ہے، ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ بھی چڑھ گیا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں اپنی خوبصورتی اور معصومانہ چہرے کی وجہ سے علیزے شاہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرچکی ہے اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوکرنے والوں کی بڑی تعداد ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانی والی تصاویر اور ویڈیو ز کو ان کے مداح خوب سراہتے ہیں اور دل کھول کرتبصرے کرتے ہیں۔

تاہم کچھ عرصے سے اداکارہ کی ایسی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھ جاتا ہے اور انہیں مختلف القابات سے نوازا جاتا ہے،واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں اپنی خوبصورتی اور معصومانہ چہرے کی وجہ سے علیزے شاہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرچکی ہے اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوکرنے والوں کی بڑی تعداد ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانی والی تصاویر اور ویڈیو ز کو ان کے مداح خوب سراہتے ہیں اور دل کھول کرتبصرے کرتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer