ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر مداحوں کی کڑی تنقید

شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر مداحوں کی کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے انڈسٹری میں جلدی ہی اپنا لوہا منوایا اور  مزید نئے پروجیکٹس اور فلمیں کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کی، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں، شردھا کپور  کی گزشتہ دنوں واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ  شردھا کپور  کا نام آج ان سپرسٹار میں شامل ہے جنہوں نے جلد ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظرآتی ہیں، گزشتہ روز ان کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی،  شردھا کپور ان دنوں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شوٹنگ کے بعد سیٹ سے نکلیں تو ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھا اور وہ واٹس ایپ پر کسی سے بات کررہی تھیں۔

سیٹ سے باہر آنے کے دوران وہاں موجود فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لیں اور اس دوران ان کے واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصاویر لی گئیں،فوٹوگرافرز نے بعد میں شردھا کی یہ واٹس ایپ چیٹ لیک کردی اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں۔

اداکارہ کسی قریبی دوست سے ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں، وہ جن سے چیٹ کررہی تھیں اس کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز بنے ہوئے تھے،اداکارہ کی چیٹ لیک پر ان کے مداحوں نے خوب تنقید کی ہے اور بعض کی جانب سے چیٹ میں ترمیم (فوٹو شاپ) کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اب تک اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

شردھا کے مداحوں نے فوٹوگرافرز کی جانب سے چیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کی اور اس عمل کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer