(اکمل سومرو)لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے طلباء کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں، امتحان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے طلباء کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ سالانہ امتحان میں ایک لاکھ 59 ہزار 762 طلباء شریک ہوں گے۔ فرسٹ ایئر امتحان میں 88 ہزار 532 لڑکیاں اور 71 ہزار 230 لڑکے شریک ہوں گے۔ فرسٹ ایئر کے امتحانانات کا اغاز 12 اگست سے ہو گا۔ لاہور بورڈ کے تحت پہلے روز پرچہ نفسیات کا ہو گا۔ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔