ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

cement
کیپشن: cement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اشیا خورونوش کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور اب سیمنٹ کی بوری کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپےاضافہ کر دیا گیا ہے،15روپےاضافے کے بعد میپل لیف 655 روپے کی فی بوری ہو گئی پا نیئر سیمنٹ 10روپے فی بوری بڑھ کر  640 روپے تک پہنچ گئی،بیسٹ وے کی قیمت 15 روپے بڑھ کر 645 روپے فی بوری ،چراٹ سیمنٹ کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 635 روپے ،لکی سیمنٹ کی قیمت 13 روپے بڑھنے کے بعد 643 روپے فی بوری ہو گئی جبکہ فلائنگ سیمنٹ 10 روپے اضافے کے بعد 635 روپے  فی بوری ہو   گئی ۔