ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈ شیڈنگ سے فریزر میں پڑا گوشت خراب ہونے لگا، شہری پریشان

لوڈ شیڈنگ سے فریزر میں پڑا گوشت خراب ہونے لگا، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید فخرامام) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش اوردیگر مسائل سےشہری پریشان ہو گئے، کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث فریزر میں پڑا گوشت بھی خراب ہونے لگا۔

کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کا عید قربان کا مزہ کرکرا کر دیا۔ ٹرانسفارمرز، الیکٹرک لائن اور بجلی کے دیگر مسائل کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی، جس پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔
بجلی کی بندش سے شہریوں کو فریزر میں پڑے گوشت کی فکر بھی ستانے لگی، کہتے ہیں کہ کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے فریزر میں پڑا گوشت بھی خراب ہونے لگا ہے۔
گھوڑے شاہ، شیر شاہ روڈ، بھوگیوال، سکی ٹالی، بیگم کوٹ، غوثیہ چوک باغبانپورہ میں بھی شہریوں کو بجلی کے مسائل کا سامنا رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer