شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

سٹی42: عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب سے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ وبا کے دوران احتیاط برتنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اپنی پہلی عید الاضحیٰ  منا رہی ہیں۔ساراہ علی خان نے بھی اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر لگائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

رواں سال مئی میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ حنا الطاف آغا علی کے ساتھ اپنی پہلی عیدالاضحیٰ منا رہی ہیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی آغاعلی اور حنا الطاف نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، حنا الطاف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ کہانی گھر گھر کی، عید مبارک۔

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْ

View this post on Instagram

@aaghaaliofficial ❤️ Eid Mubarak !!! Episode-1 “Kahani ghar ghar ki”

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf) on

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں اور گوشت کھائیں، مقبول ترین اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنا فوٹو شوٹ کرایا اور مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔