(علی اکبر) حکومت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو عید سے پہلے بڑا تحفہ، پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کے منظور ہونیوالے بل پر عملدآمد ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی سے چند ماہ قبل اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم سمیت مختلف حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ارکان اسمبلی کا مسلسل مطالبہ تھا کہ منظور شدہ بل پر فوری عملدرآمد کیا جائے، بتایا گیا ہے کہ یکم اگست کو اراکین اسمبلی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونیوالی تنخواہ اضافے کے ساتھ بھجوائی گئی، جس کے بعد رکن اسمبلی کی اوسط تنخواہ ایک لاکھ 76 ہزار کے قریب ہے، اس سے قبل رکن اسمبلی کی تنخواہ 80 ہزار تھی۔