سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ازبک وزیر خارجہ کی جانب سے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی تعریف۔ازبکستان نے اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کی میزبانی کو سراہا۔
ازبک وزیر خارجہ کا پاکستان-چین پانچ نکاتی اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ۔
ازبک وزیر خارجہ نے کہا خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور چین کا اقدام خوش آئند ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App