سٹی 42: کراچی شہر میں تیز بارش کے باعث کرنٹ لگنےسے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیوار گرنے سے رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ گھر میں کرنٹ لگنے سے سرتاج نامی شخص جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا واقعہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں عبدالولی نامی شخص بھی کرنٹ لگنے سےجانبر نہ ہوسکا۔
احسن آباد سیکٹر 3 میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص شہاب الدین دنیا فانی سے کوچ کرگیا۔
پرانا گولیمار بسم اللہ ہوٹل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوا جس کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ایک اور افسوسناک واقع میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون اے گھرمیں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچی دعا بتول جاں بحق جان کی بازی ہار گئی ، بچی کی نعش ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔