درِ نایاب: رنگ روڈ پر پنجاب پولیس کے انسپکٹر ابرار شاہ کے بیٹے علی شاہ کی خطرناک ڈرائیونگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی شاہ نے تیز رفتاری کے دوران جان بوجھ کر ایک گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثے کے بعد علی شاہ موقع سے فرار ہوگیا۔ رنگ روڈ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات مکمل کر لیں اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔