ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار پولیس کی کارروائی؛ 4 رکنی متحرک جھپٹا مار و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

داتا دربار پولیس کی کارروائی؛ 4 رکنی متحرک جھپٹا مار و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : داتا دربار پولیس نے کارروائی کے دوران 4 رکنی متحرک جھپٹا مار و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا ۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے اور پھر اسی موٹر سائیکل پر سنچنگ کی وارداتیں کرتے، ملزمان نے عید کے تیسرے داتا دربار کے ایریا سے موبائل چھیننے کی واردات کی۔ 

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس و شناخت کیا گیا ، ملزمان راہ چلتی خواتین کے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتے، ملزمان گلی محلوں میں پیدل جبکہ روڈ پر موٹر سائیکل اور اسلحہ کا استعمال کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل 5 موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ 

ایس پی سٹی نے کہا کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان ملکر لاہور کے مختلف مقامات پر شہریوں سے واردات کرتے ۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ حسن سمیت عزیز، افضل اور بلال شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔