ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد علی رندھاواڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری

محمد علی رندھاواڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: محمد علی رندھاوا کوڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پورے نظام کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔