طاہر جمیل:ڈپٹی کمشنر لاہور نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اجتماع میں 84 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دورہ کے موقع پرمرکز تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے ملاقات میں انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کےمطابق تبلیغی اجتماع میں 84 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجتماع کے لیے جامع سکیورٹی، ٹریفک اور پارکنگ پلان تشکیل دے دیا گیا، انتظامیہ اور تبلیغی مرکز کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن قائم ہے ۔
اُنہوں نے پارکنگ، لائٹنگ اور ٹریفک پلان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجتماع انتظامیہ نے بہترین تعاون پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا شکریہ ادا کیا۔
اُ ن کاکہنا تھا کہ اجتماع انتظامیہ کیساتھ ملکر بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجتماع کے دوران ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔