ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: موبائل فون اور پرس چھنینے والا گینگ گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

لاہور: موبائل فون اور پرس چھنینے والا گینگ گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں راہ چلتے افراد سے موبائل فون اور پرس چھنینے والے گینگ کو اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے نقدی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان راہ چلتے موبائل فون میں مصروف لوگوں کے موبائل، پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان واردات کے دوران گلی محلوں میں اسلحہ کے ساتھ  پیدل اورسڑک پر موٹر سائیکل کا استعمال کرتےتھے۔

انچارج چوکی اکرم پارک نعمان مسعود نے ٹیم کے ہمراہ درختوں میں چھپے جھپٹا مار گینگ کے سرغنہ وقاص عرف بلی اور ساتھی علی حسن کو نقد رقم اور اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ایس پی سٹی نےمتحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور چوکی انچارج نعمان مسعود سمیت ٹیم کو شاباش دی ہے۔