ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7100 روپے سستاہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہوگئی۔دس گرام سونا 6087 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیاہے. اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 350 روپے کی کمی کےبعد 7634 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر سستاہوکر 4642 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر مہنگاہوکر 4713 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 94 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا تھا،اسی طرح دس گرام سونا 13117 روپے
مہنگاہونے کے بعد4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کاہوگیاتھا،ایک تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہوکر 7984 روپے پر پہنچ گئی تھی۔