ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ فخر ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔

واضح رہے کہ  سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستان-افغان سرحد کے ساتھ خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز  نے کارروائی کے دوران 8خوارج جہنم واصل کردیے، ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔