بانی پی ٹی آئی ایک اور کیس سے بری, عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

بانی پی ٹی آئی ایک اور کیس سے بری, عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ : ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی و دیگر سابقہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایک اور کیس سے بری کردیا ۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی بریت پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے لانگ مارچ توڑپھوڑ کا وقوعہ بتایا گیا، کسی بھی گواہ کو شامل تفتیش نہیں کیاگیا۔ مدعی مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے جو انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مجاز نہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بطور مدعی مقدمہ بھی درج کرنے کا مجاز نہیں۔ 
عدالت کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عدالت مہیہ نہیں کی گئی۔  تفتیشی افسر نے کوئی ثبوت بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف پیش نہیں کیا۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر پر پبلک و سرکاری ملازمین کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔