ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کو کے پی کے الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن کو کے پی کے الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ ہے ہم اس کو ٹھیک کر لیں گے، ہم آزاد امیدوار نہیں ،باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتئ ہوئے کہا کہ 720 صفحات کے دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹرکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام شامل تھا۔اسپیکر کا یہ کرار دینا کہ ہم آزاد ہیں تو یہ مناسب نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو کے پی کے الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی جماعت کو اس کی جیتی  ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دیں گے، اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں کے پی میں اور وہ 30 سیٹیں اور مانگ رہے ہیں۔