قومی سلیکٹرز کی کھلاڑیوں کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت، 21رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست تیار

 قومی سلیکٹرز کی کھلاڑیوں کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت، 21رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : قومی سلیکٹرز کی کھلاڑیوں کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت، کپتان بابر اعظم سے بھی ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز کی بات چیت، 20 سے 21رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کے بہترین پرفارمر عثمان خان کو پاکستان کی نمائندگی کاموقع دیا جا رہا ہے، فاسٹ بولرمحمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا نام بھی فہرست کا حصہ جبکہ فاسٹ بالر حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے ممکنہ سکواڈ سے باہر ہوں گے۔فخر زمان کی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کا زیادہ امکان نہیں ہے،سپن بولنگ میں اسامہ میر،شاداب اور ابرار احمد کو بھی آزمانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کے ساتھ اعظم خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔فاسٹ بولنگ میں شاہینشاہ آفریدی ، محمد عامر، نسیم شاہ ، عامر جمال پر بھروسہ کیا جائے گاجبکہ وسیم جونیئر، عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔