رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں 21.9 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 19 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ  ٹماٹر 52 فیصد، پیاز 28 فیصد، آلو 24 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

فروٹ 22 فیصد، سبزیاں 13 فیصد، گوشت 4 فیصد، دال مونگ 2 فیصد مہنگے ہوئے۔مشروبات، تیار خوراک، چینی، مصالحے، بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ماہ بجلی 5.11 فیصد، ٹیلر فیس 3.13 فیصد، گارمنٹس کی قیمتوں میں 2.22 فیصد اضافہ ہوا۔موٹر فیول اور ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ مارچ میں چکن،کوکنگ آئل، انڈے، گندم، آٹا، گھی، بیکری، خشک، میوے سستے ہوئے۔