ٹریننگ میں مصروف سٹار کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی کے کیڈٹس سے ملاقات

Star Cricketers, Kakol Military Academy, Army cadets, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: کاکول میں ٹریننگ کرتے قومی کرکٹرز نےپی ایم اے میں ینگ کیڈٹس سے ملاقات کی۔ اور ینگ کیڈٹ اپنے ہیروز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے۔

ینگ کیڈٹس نے کہا کہ وہ  سب قومی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔مستقبل کے فوجی افسران کے ہیرو بھی بابر اعظم ہی ہیں۔

کرکٹر زمان خان نے اس ملاقات کے ھوالے سے کہا کہ پی ایم اے (پاکستان ملٹری اکیڈمی) کا دورہ کیا، بہت مزہ آیا۔ 

سٹار بیٹر فخر زمان نے کہا کہ میں خود بھی نیوی میں کیڈٹس جیسی ٹریننگ کر چکا ہوں، کاکل اکیڈمی آ کر سب کچھ  یاد آ رہا ہے۔

 اوور ویٹ ہونے کے باوجود دبنگ بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے اعظم خان نے کہا کہپاکستان آرمی میں خدمات دینے والوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاور ہٹنگ خاص ٹریننگ کی بات  ہوتی ہے۔