ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے بیان پر ن لیگ کا ردعمل آگیا

 عمران خان کے بیان پر ن لیگ کا ردعمل آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں ۔

 اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو شخص جہاں بھی اس فتنے اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈکیا، اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں ۔

انہوں نے کہا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اس نے اسمبلیاں توڑیں ، وہ اب دم توڑ رہے ہیں، عمران خان نے اپنے سہولت کاروں کے کہنے پر آئین توڑا، پیٹرول بم برسانے والے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے ۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے، عمران خان نے بیرونِ ملک سے 200 ارب ڈالر لانے تھے ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی دینے تھے،  مگر عمران  کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا ۔