ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 وزراء کے استعفے منظور , فواد چودھری کو نیا عہدہ مل گیا

 3 وزراء کے استعفے منظور , فواد چودھری کو نیا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنیوالی اتحادی جماعتوں کے 3 وزراء کے استعفے منظور کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج دیدیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے دو وزراء وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور ق لیگ کے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے استعفے منظور کرلئے، ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے اتحاد کرلیا جبکہ طارق بشیر چیمہ اپنی پارٹی کی پالیسیوں کے باعث ق لیگ سے الگ ہوگئے، انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر فروغ نسیم کی جگہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج بھی دیدیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے بتایا تھا کہ انہیں وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے اور وہ شہباز شريف اور حمزہ شہباز کی ضمانتيں منسوخ کرانے کی کارروائی شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوجائیں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے سرکردہ لوگ بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں، پاکستان کے لوگ اس سازش کو پہچانتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ابھی 24 گھنٹے ہیں، ان کی شیروانیاں سلی رہ جائیں گی۔