ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کااپوزیشن اور منحرف ارکان سے متعلق بڑی کارروائی پر غور

حکومت کااپوزیشن اور منحرف ارکان سے متعلق بڑی کارروائی پر غور
کیپشن: PTI Action Against Opposition Or PTI Members
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت اپوزیشن رہنماؤں اور  تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر غداری کے مقدمات بنا کر گرفتاریاں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قانونی ماہرین سے اس نکتے پر مشاورت کی ہےکہ اپوزیشن پر بیرون ملک فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگا کر کارروائی کی جائے۔

حکومتی قانونی ٹیم کے ارکان کے درمیان غداری کے مقدمات بنانے پر اختلاف نظر آیا، اس حوالے سے ایک رکن نے وزیر اعظم سے ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہا جبکہ کچھ دیگر ارکان نے بھی حکومت کو ایسے کسی اقدام سے گریز کا مشورہ دیا۔