ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج
کیپشن: Royat e Halal On Ramzan Chand
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوں گے، جس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔