شوگر سٹہ مافیا کیس میں اہم پیشرفت

Sugar Mafia
کیپشن: Sugar Mafia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹیمپل روڈ (عرفان ملک) شوگر سٹہ مافیا کیس میں اہم پیش رفت، 3 شوگر بروکر نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروا دیا، بروکرز نے واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہونے کا اقرار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق اکبری منڈی کے چینی بروکر سفیان سہیل نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروا دیا جس میں بتایا کہ واٹس اپ گروپس کے ذریعے سٹّہ کے کاروبار میں ملوث تھا، دیگر بروکرز نے بھی اپنے بیانات ایف آئی اے کو جمع کروائے جن کے مطابق سلیم میلسی، ندیم مرز ا، عباد اللہ، ماجد ملک، اسد بٹ، خرم دوائی، مولوی ظہیر اور بھلی گروپ کے ساتھ مل کر سٹہ کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جہانگیر ترین کے چیف آپریٹنگ آفیسر رانا نسیم نے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق شوگر مل مافیا کے سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپس سےمزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں، 392 اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 622 ارب کی ٹرانزکشنز کی گئیں، ان اکاؤنٹس میں موجود 7 ارب روپے ایف آئی اے نے منجمد کر دیئے، اب ان اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن نہیں کی جا سکے گی، ایف آئی اے کے مطابق منجمد کی جانے والی رقم چینی پر سٹہ بازی سے کمائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق واٹس اپ گروپس سے ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا ریکارڈ بھی مل گیا، چینی پر چھوٹے پیمانہ پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ 5 سے 10 لاکھ کماتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer